کولمبو (بیورو رپورٹ) سری لنکن عدالت نے ریپ کیس میں ملوث وکیل سمیت دو پاکستانیوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی وکیل مشتاق مسیح گل اور اکبر علی راحت کو سری لنکن پولیس نے 2020 میں ریپ کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور دونوں ملزمان اس وقت عبوری ضمانت پر رہا ہیں۔ ماؤنٹ لاوینیا کی مقامی عدالت نے 26 اپریل 2023 کو سماعت کے دوران تاحکم ثانی ملزمان کے پاسپورٹ ضبط کرتے ہوئے سری لنکا چھوڑنے پر پابندی لگادی ہے۔
یاد رہے ملزمان مشتاق مسیح گل ایڈووکیٹ اور اکبر علی راحت نے ایک پاکستانی مسیحی لڑکی کو کولمبو میں ان کے گھر میں گھس کر زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ متاثرہ لڑکی (م) نے ڈیلی اردو کو بتایا ہے کہ بااثر ملزمان نے مقدمہ واپس نہ لینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں لہذا عالمی انسانی حقوق کے ادارے انصاف دلانے میں اس کی مدد کریں۔
واضح رہے کہ دونوں ملزمان کا تعلق پنجاب کے ضلع قصور کے نواحی گاؤں سے ہے اور اس وقت وہ سری لنکا میں پناہ گزین ہیں۔