مغربی سرحد سے اسرائیل کا دہشت گرد گروپ گرفتار کرلیا، ایرانی انٹیلی جنس وزیر کا دعویٰ

تہران (ڈیلی اردو) ایران کے وزیر انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ اسرائیل سے منسلک ایک دہشت گرد گروپ کو اتوار کے روز ایران کی مغربی سرحدوں سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر انٹیلی جنس اسماعیل خطیب نے کہا کہ اسرائیلی حکومت سے وابستہ ایک دہشت گرد گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو مغربی سرحدوں سے ملک میں داخل ہوا تھا۔

واضح رہے ان دنوں تہران کے جوہری پروگرام پر ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پہلے سے بڑھی ہوئی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں