کراچی (ڈیلی اردو) کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں کینز فاطمہ سوسائٹی کے قریب روڈ کے کنارے سے ایک شخص کی بوری بند تشدد زدہ لاش ملی ہے۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق مذکورہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ایدھی ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت 45 سالہ سید محمد ریحان زیدی ولد سید محمد حیدر زیدی کے نام سے ہوئی ہے۔
مقتول کا تعلق شیعہ برداری سے بتایا جاتا ہے۔