تہران (ڈیلی اردو) ایران نے 2 ہزار کلو میٹر تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل خیبر بنا لیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق بیلسٹک میزائل خیبر کی آج ایک تقریب میں رونمائی کی گئی۔
بیلسٹک میزائل خیبر 1500 کلو وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیا بیلسٹک میزائل خیبر ایرانی ایرو اسپیس انڈسٹریز آرگنائزیشن نے بنایا ہے۔
فرانس کی جانب سے ایران کے لانگ رینج میزائل تجربے کی مذمت
فرانس نے ایران کے حالیہ لانگ رینج میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
فرانسیسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کی ایسی سرگرمیاں ایرانی جوہری پروگرام میں مسلسل اضافے کے تناظر میں پریشان کُن ہیں۔
ایران نے آج 2 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے 1500 کلو گرام وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل ’خیبر‘ کی رونمائی کی ہے۔