اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے قومی دن کے موقع پر پاکستان کے عوام کو مبارکباد دی ہے اور ان کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ انہیں بھارتی ہم منصب کی جانب سے تہنیتی پیغام موصول ہوا ہے۔
میں وزیراعظم مودی کے تہنیتی پیغام کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ میرا خیال ہے کہ یومِ پاکستان کی خوشیاں سمیٹنے کیساتھ ہم تمام تصفیہ طلب مسائل خصوصاً کشمیر جیسے مرکزی تنازع کے حل کیلئے بھارت سے جامع مذاکرات شروع کریں اور اپنے لوگوں کیلئے امن و خوشحالی کی بنیاد پر نئے تعلقات کا آغاز کریں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 22, 2019
بھارتی وزیراعظم نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ برصغیر کے عوام دہشت گردی اور تشدد سے پاک ماحول میں جمہوری، پرامن، ترقی یافتہ اور خوشحال خطے کے لئے ملکر کام کریں۔
عمران خان نے بتایا کہ نریندر مودی نے مجھے میسج کر کے یوم پاکستان پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ مودی نے پیغام میں کہا کہ ایک ایسا ماحول بنایا جائے جو دہشتگردی اور تشدد سے پاک ہو۔