باڑہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے دور افتادہ علاقےوادی تیراہ میں گزشتہ دنوں پولیو ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین زخمی اہلکار میں سے ایک چل بسا۔
#Pakistan: Three policemen who were deployed for the protection of the anti-polio vaccination team on May 25 in Tirah valley, Khyber district, were attacked and injured. Teḥrīk-e-Ṭālibān Pākistān took responsibility. One of the wounded policemen succumbed to his injuries. https://t.co/VQhGEnpW81
— ???? (@cozyduke_apt29) May 28, 2023
تفصیلات کے مطابق وادی تیراہ کے علاقہ میر درہ میں پولیو ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے اہلکار طیب آفریدی اج ہسپتال میں زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی خالق حقیقی سے جاملا۔مرحوم کا تعلق قبیلہ ملک دین خیل سے تھا.
مرحوم طیب آفریدی کی نماز جنازہ آج شام بمقام گل خان بابا قبرستان کراوال ملک دین خیل میں ادا کر دی گئی۔
واضح رہے کہ اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی۔
وادی تیراہ فائرنگ: کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی#TTP #Tirah #Khyber #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) May 25, 2023