11

جنوبی وزیرستان سے دہشت گردوں نے پولیو پروگرام کا آفیسر اغوا کرلیا

وانا (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے تھانہ راغزائی کے حدود سے نامعلوم مسلح افراد نے پولیو پروگرام کے افسر کو اغوا کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پولیو کے مقامی یونین کونسل مانیٹرنگ آفیسر (یو سی ایم او) حیات خان کو منڑہ کے علاقے سے اغوا کیا گیا۔

دوسری جانب مقامی انتظامیہ نے یونین کونسل سطح پر پاکستان پولیو پروگرام کے میڈیکل آفیسر کی اغواء کاروں کے چنگل سے رہائی کی تصدیق کر دی ہے۔

حکام نے بتایا کہ ان کو دہشت گردوں نے آج صبح اغواء کیا تھا جس کے بعد قبائلی عمائدین کی مداخلت کے بعد ان کو رہا کر دیا گیا ہے۔

دہشت گردوں کی جانب سے لوئر وزیرستان میں پولیو کے خلاف مہم کی مخالفت کی گئی تھی۔ اپر وزیرستان میں گزشتہ نو ماہ سے پولیو کے خلاف مہم معطل ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں