14

خیبر کے علاقے شلوبر میں سیکورٹی فورسز کی چوکی پر دستی بم حملہ، 3 طالبعلم گرفتار

باڑہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے علاقے شلوبر میں مسلم ڈھنڈ چیک پوسٹ پر رات گئے مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کیا تاہم ملزمان کی جانب سے پھینکا گیا دستی بم پھٹ نہ سکا۔ سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دستی بم ناکارہ بنادیا۔

ادھر سیکورٹی فورسز نےعلاقے میں سرچ آپریشن کے دوران تین طلباء کو چوکی حملے کے شبے میں حراست میں لیا جن میں سے ایک گورنمنٹ ڈگری کالج کوہی شیر حیدر باڑہ کے طالب علم شاہ اعظم آفریدی جبکہ دوسرا گورنمنٹ ہائی سکول شلوبر باڑہ کے طالب علم ہارون کو گرفتار کر لیاگیا ہے اور دونوں ریگولر طلباء ہیں اور دونوں کا آج پریکٹیکل بھی تھا۔

ذرائع کے مطابق تیسرا طالب علم علاقہ قاضی اباد سے بلال کلاس نہم کا طالب علم آج صبح قاضی اباد سے سیکورٹی اداروں نے اپنے بہن کے گھر سے حراست میں لے گیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں