لاہور (ڈیلی اردو) پنجاب حکومت نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز اور نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کو سابق وزیر اعظم سے جیل میں ملاقات کی اجازت دے دی۔
اپنے ویڈیو پیغام میں ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گِل کا کہنا تھا مریم نواز کے خط پر انہیں اور نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کو سابق وزیر اعظم سے جیل میں ملنے کی اجازت دی گئی ہے۔
پنجاب حکومت نے مریم نواز کے خط پر انہیں اور نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کو لیگل کنسلٹیشن کے لیےجیل میں نوازشریف سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے. بس ان سے ایک ہی درخواست ہے کہ ان کی صحت پر غلط بیانی کرکے اپنے کارکنوں کو گمراہ مت کریں. pic.twitter.com/LqOCWgsbox
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 22, 2019
دوسری جانب مریم نواز نے ٹویٹر پر والد سے ملاقات کی اجازت ملنے کی تصدیق کی اور ساتھ ہی پنجاب حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔
Permission to meet MNS also granted. Thank you again. https://t.co/hqWLVAGqgJ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 22, 2019