تل ابیب (ڈیلی اردو) اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اس عزم کو دہرایا ہے کہ ایران کو جوہری بم کی تیاری سے روکنے کے لیے جو بھی کرنا پڑا، ضرور کریں گے۔
Prime Minister Benjamin Netanyahu:
"I have heard all of the reports about Iran. I have a sharp and clear message for both Iran and the international community: Israel will do whatever it needs to do to prevent Iran from obtaining nuclear weapons." pic.twitter.com/4eSp6HFnyh— Prime Minister of Israel (@IsraeliPM) June 1, 2023
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے ویڈیو بیان میں جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کی جانب سے ایران کے جوہری تنصیبات کے معائنے اور تحقیقات بند کرنے کے فیصلے پر کڑے الفاظ میں تنقید کی۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے مزید کہا کہ عالمی ایجنسی نے ایران کے دباؤ میں آکر سر جھکا دیا لیکن میں عالمی برادری پر واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔
ادھر اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عالمی ایجنسی نے ایران کی جوہری تنصیبات مریوان کی جانچ کو ختم کرنے کا انتہائی تشویشناک اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عالمی جوہری ایجنسی نے اپنی جانچ بند کرنے کا فیصلہ تسلی بخش معائنے اور معلومات کی فراہمی کے بعد کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایران کی خبر ایجنسی نے خبر دی تھی کہ ایران اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے درمیان جوہری سائٹ اور افزودہ یورینیم کے ذرات کی دریافت کے حوالے سے تنازع پر معاملات طے پا گئے ہیں۔