مصر کی سرحد کے قریب فائرنگ سے 3 اسرائیلی فوجی ہلاک

تل ابیب (ڈیلی اردو) اسرائیل اور مصر کی سرحد پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ ایک مرد اور ایک خاتون اہلکار صبح 6 بجے اپنی چیک پوسٹ پر مردہ حالت میں پائے گئے۔

لاشیں برآمد ہونے پر فوجی دستے وہاں پہنچے اور حملہ آور کی تلاش کیلئے آپریشن کیا گیا جس کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ وہ رات کے کسی پہر سرحد پار کرکے اسرائیل میں گھسا تھا۔

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ دہشتگرد کا تعلق مصر کی پولیس سے ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ اور مصری فوج واقعے کی جامع تفتیش کر رہی ہے۔

مصر کی فوج نے بیان میں کہا کہ ہمارا پولیس افسر منشیات اسمگلرز کا پیچھا کر رہا تھا، ملزمان پر فائرنگ کی لیکن اس کے نتیجے میں تین اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں