سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوث 3 شہریوں کے سرقلم

ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب میں دہشت گردی میں ملوث تین مجرموں کے سرقلم کردیے گئے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردی میں ملوث تین افراد کوسزائے موت سناتے ہوئے سرقلم کردئیے گئے ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ تینوں شہری دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تھے، سزا پانے والے تینوں شہریوں کا تعلق سعودی عرب سے تھا۔

سعودی شہریوں میں حسین بن علی بن محمد المحیشی، فاضل بن ذکی بن حسین انصیف اور زکریا بن حسن بن محمد المحیشی نے ایک دہشت گرد سیل میں شمولیت اختیار کی تھی۔ تمام ملزمان کا تعلق شیعہ مسلک سے تھا۔

بیان کے مطابق تینوں دہشتگردوں نے ہتھیار رکھے اور انہیں چلانے کی تربیت حاصل کی اور سکیورٹی مراکز اور اہلکاروں پر حملے کیے۔

وزارت کے مطابق ایک فوجداری عدالت نے تینوں افراد کو ان کے خلاف درج مقدمات کی سماعت کے بعد سزائے موت سنائی تھی اور اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے اس کے فیصلے کی منظوری تھی۔ اس کے مطابق فیصلے پر عمل درآمد کے لیے شاہی حکم جاری کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں