برسلز (ڈیلی اردو/اے پی پی) نیٹو کے سابق سیکرٹری جنرل سے یوکرائن کے صدارتی مشیر اینڈرس راسموسن نے دعوی کیا ہے کہ اگر ملک کو آئندہ سربراہی اجلاس میں وسیع مسائل پر سلامتی کی یقین دہانیاں پیش نہیں کی گئی تو کچھ رکن ممالک رضاکارانہ طور پر اپنے فوجی یوکرائن بھیج سکتے ہیں۔
روسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ یوکرین کو آئندہ ماہ ولنیئس، لیتھوانیا میں نیٹو رہنماں کی ملاقات سے قبل تحریری ضمانتیں دی جانی چاہئیں، جس میں مغربی انٹیلی جنس شیئرنگ، ہتھیاروں کی منتقلی اور مشترکہ فوجی تربیت شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر نیٹو یوکرین کے لیے آگے بڑھنے کے واضح راستے پر متفق نہیں ہو تا تو اس بات کا واضح امکان ہے کہ کچھ ممالک انفرادی طور پر کارروائی کر سکتے ہیں۔