باڑہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے علاقے سور کمر میں سیکیورٹی فورسز کی حوالداری چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے راکٹ لانچر سے حملہ کیا ہے۔
خیبر کے علاقے سور کمر میں دہشت گردوں نے حوالداری چیک پوسٹ پر راکٹ لانچر سے حملہ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حملے میں نوید نامی اہلکار ہلاک ہو گیا۔ جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی فاٸرنگ سے ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ ایک زخمی ہوا۔#Bar #Khyber #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) June 10, 2023
حملے کے دوران حوالداری پوسٹ پر دو راکٹ لانچر فائر کئے گئے۔ حملے میں ایک سیکیورٹی فورسز کا اہلکار نوید ہلاک ہو گیا۔
سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔ باقی دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نےحملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔