کراچی (نمائندہ ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے شیرشاہ اور نیو کراچی میں انٹیلی جنس بیسڈ پر آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے شیر شاہ اور نیو کراچی میں انٹیلی جنس بیسڈ پر آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے 40 ہزار سے زائد رقم برآمد کرلی۔#CTD #TTP #Karachi #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) June 14, 2023
ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے شیرشاہ اور نیو کراچی سے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے 40 ہزار سے زائد رقم برآمد کرلی۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان میں فضل الرحمان اور رحیم آفریدی شامل ہیں، ملزمان نے چندہ جمع کرکے اپنے مرنے والے ساتھیوں کے ورثا کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر رقم دینا تھی۔
گرفتار ملزم فضل الرحمان کے چار ساتھی وزیرستان میں دھماکوں میں مارے جا چکے ہیں جبکہ ملزمان نے دہشت گردی کی تربیت بھی حاصل کی ہوئی ہے۔
ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔