پشاور (ڈیلی اردو) پشاور پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہر میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا اور بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اینٹی پرسنل مائینز ناکارہ بنا دئیے گئے۔
ارمڑ اوچ نہر چوکی شمشتوکی حدود میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام
نامعلوم تخریب کاروں کی جانب سے رکھا گیا بھاری مقدار میں بارودی مواد،اینٹی پرسنل مائینز پولیس اور بی ڈی یو نے ناکارہ بنا دیا
کارروائی کے دوران 32عدد اینٹی پرسنل مائینز،6 کلوگرام بارودی مواد اپنی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ pic.twitter.com/XBu9dcd1XB— Capital City Police Peshawar (@PeshawarCCPO) June 20, 2023
پولیس حکام نے بتایا کہ ارمڑ اوچ نہر چوکی شمشتوکی حدود میں 32 اینٹی پرسنل مائینز اور 6 کلوگرام بارودی مواد ناکارہ بناکر تحویل میں لیا گیا ہے، بارودی مواد نامعلوم افراد کی جانب سے ممکنہ طور پر دہشتگردی کے بڑے منصوبے کے لئے استعمال ہونا تھا۔
حکام نے بتایا کہ اتنی بھاری مقدار میں بارودی مواد ملنے کے بعد پولیس نے سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، جب کہ کارروائی سے متعلق مراسلہ سی ٹی ڈی کو ارسال کردیا گیا ہے۔