راولپنڈی (ک م) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو فوجی ہلاک ہوگئے۔
قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں سیکورٹی فورسز کا ایک اہلکار ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ #Spinwam #NorthWaziristan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) June 20, 2023
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں دہشت گردوں کی جانب بچھائے گئے بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک ہو گئے۔
بیان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سپاہی 23 سالہ عابداللہ کا تعلق ضلع کرک اور 29 سالہ سپاہی گل رؤف کا تعلق ضلع لکی مروت سے تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پُرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔
TTP claims responsibility for the IED blast in Spinwam, North Waziristan that reportedly killed one soldier and injured two others. #Pakistan https://t.co/4hAKYodz8y
— FJ (@Natsecjeff) June 20, 2023
دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں 3 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔