اسلام آباد (ڈیلی اردو) پولیس نے گزشتہ روز صحافی صابر شاکر کے گھر سے ایک ایس ایم جی (سب مشین گن) برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو بیرون ملک خودساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق اسلحے کی برآمدگی پر صابر شاکر کے خلاف اسلحہ آرڈیننس 13/20/65 کے تحت ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یہ اسلحہ صابر شاکر، معید حسن پیرزادہ اور سید اکبر حسین کے خلاف سازش، انتشار، بغاوت اور فوجی جوانوں کو ورغلانے کے الزامات کے تحت شہری ماجد محمود کی جانب سے 13 جون کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے کے سلسلے میں چھاپے کے دوران برآمد کیا گیا۔
صابر شاکر نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ رات 12 بجے کچھ لوگ ویگو میں آئے اور تالے توڑ کر ان کے گھر میں داخل ہوئے۔
رات بارہ بجے سیاہ ویگو ڈالا میں کچھ لوگ آئے میرے گھر کا گیٹ پھلانگا، تالے توڑے ، دروازہ توڑا گھر میں داخل ہوئے
شکرالحمدللہ مَیں اور فیملی گھر پر نہیں تھے
مجھے میرے بچوں کو گزشتہ چودہ ماہ سے ذہنی اذیت دی جارہی ہے طاقت کے نشے میں بدمستوں نے پورے ملک میں لاقانونیت انارکی پھیلائی… https://t.co/yAXUm3TFeB— Sabir Shakir (@ARYSabirShakir) June 21, 2023
انہوں نے لکھا کہ ’خدا کا شکر ہے کہ میرا خاندان اور میں گھر پر نہیں تھے‘، تاہم انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کسی ہتھیار کا ذکر نہیں کیا۔
تصویر1
میرےگھرمیں گیٹ پھلانگنےکاوقت11:53:34
تالہ توڑنےپر7منٹ لگے
تصویر2
رات12بجے00:00:00جب اگلادروازہ توڑالوگ5منٹ خالی گھرکےاندرتھے
تصویر3
رات00:05:53 کی،جب یہ گیٹ سےنکلے
تصویر4،FIRکی ہےجو11:40کی ہےیعنی ریڈسے26منٹ پہلے۔۔جھوٹ کےپاؤں نہیں ہوتے، اللہ سے پوری امید فاشسزم جلدختم ہوگی pic.twitter.com/nAp24OdiIl— Sabir Shakir (@ARYSabirShakir) June 22, 2023