پشاور میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سکھ دکاندار زخمی

پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سکھ دکاندار کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق رشید گڑھی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سکھ دکاندار ترلوک سنگھ کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔
ملزمان واردت کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے ملزموں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں