ایف اے ٹی ایف کے بلیک لسٹ ممالک کا اعلان

پیرس (ڈیلی اردو) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے میانمار، ایران، شمالی کوریا کو بلیک لسٹ میں برقرار ہے۔فیٹف نے منی لانڈرنگ اور ٹیررفائنسنگ کے حوالے سے ممالک کی درجہ بندی کیا ہے جس میں ایران، میانمار اور شمالی کوریا کو بلیک لسٹ میں رکھا گیا ہے۔

ایف اے ٹی ایف کے بین الاقوامی مالیاتی جرائم کے نگران ادارے نے جمعہ کو کہا کہ اس نے یورپی یونین کے رکن ریاست کروشیا کو خصوصی جانچ پڑتال کے تحت ممالک کی “گرے لسٹ” میں شامل کیا ہے۔

کیمرون اور ویتنام کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

کروشیا یورپی یونین کا واحد ملک ہے جسے گرے لسٹ میں رکھا گیا ہے۔ پاناما اور مالی بھی گرے لسٹ میں ہیں۔ یہ اقدام منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام میں ملک کی خامیوں کے جواب میں سامنے آیا ہے۔

صدر فیٹف راجہ کمار کا کہنا ہے کہ کیمن آئی لینڈ بدستور گرے لسٹ میں رہےگا، ٹیرر فنانسنگ روکنے کیلئے بینکوں، این جی اوز کو مانیٹر کر رہے ہیں ایف اے ٹی ایف کی مانیٹرنگ کا نظام مزید مربوط بنا رہے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں