دمشق (ڈیلی اردو) شام کے شمال مغربی علاقے میں روس کے فضائی حملوں میں تیرہ افراد ہلاک اور چونتیس زخمی ہوگئے۔
https://twitter.com/SyriaCivilDef/status/1672997263344537600?t=Qkh7dg5Q1iLBKZFIguMluw&s=19
روس نے فضائی حملے ادلب کے علاقے میں کئے۔ فروٹ اور سبزی منڈی کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
شامی وزارت دفاع نے روسی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشتگردی قرار دیا،حکام کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔