بیروت (ڈیلی اردو) حزب اللّٰہ نے لبنان کی فضائی حدود میں اسرائیلی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان کے علاقے زبقین میں اسرائیلی ڈرون مار گرایا ہے۔
دوسری طرف اسرائیلی فوج نے بھی بیان جاری کیا کہ کچھ دیر قبل ہمارا فوجی ڈرون معمول کی پرواز کے دوران لبنان کے علاقے میں گر گیا۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں ہوا ہے کہ جب لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر پچھلے کئی ہفتوں سے صورتحال کشیدہ ہے، حالیہ تنازع کا مرکزی علاقہ شیبا فارمز ہیں۔
رواں ماہ کے آغاز میں اسرائیلی فوجیوں نے سرحدی علاقے میں لبنان کے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا تھا۔