لندن: اِسلِنگٹن میں چاقو حملہ، 2 نوجوان ہلاک

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی لندن کے علاقے میں ملزم نے چاقو سے حملہ کر کے 15 سالہ نوجوان سمیت دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

دوہرے قتل کا یہ واقعہ شمالی لندن کے علاقہ اِسلِنگٹن میں پیش آیا، چاقو بردار شخص نے دونوں نوجوانوں کو گزشتہ رات چاقو کے وار کرکے قتل کیا۔

حملے میں 15 سالہ نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 23 سالہ جوان ہسپتال جاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا، عینی شاہدین بتاتے ہیں کہ واقع میوزک ویڈیو بناتے ہوئے پیش آیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں