اوٹاوا (ڈیلی اردو) کینیڈا کے شہر واٹرلو میں یونیورسٹی میں پروفیسر اور 2 طلبہ پر چاقو سے حملے کردیے گئے۔
https://twitter.com/UWaterlooPres/status/1674521854323707904?t=fH7tmThNuXwtGpC6rWT4kA&s=19
غیرملکی میڈیا کے مطابق حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فوری طور پر زخمیوں کی حالت کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا ہے۔
UPDATE:
One individual has been taken into police custody.
Three victims transported to hospital.
Expect an increased police presence in the area.
More information will be provided when available. https://t.co/UofU6ebpqO
— Waterloo Regional Police (@WRPSToday) June 28, 2023
غیرملکی میڈیا کے مطابق جینڈر ایشوز کی کلاس کے دوران واقعہ پیش آیا۔
یونیورسٹی کے ایک طالبعلم نے بتایا کہ ایک شخص کلاس میں داخل ہوا اور اس نے استاد سے پوچھا کہ آپ پروفیسر ہیں جس کے بعد اس نے چھری نکالی تو طلبا نے کلاس سے بھاگنا شروع کردیا۔
یونیورسٹی کے طالبعلم کے مطابق کلاس میں اُس وقت 40 طلبہ موجود تھے۔