بیجنگ (ڈیلی اردو) چین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت بند کردے اور خطے میں کشیدگی نہ بڑھائے۔
چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے امریکا خطے میں کشیدگی بڑھانے کیلئے اس طرح کے حربے استعمال نہ کرے۔
خیال رہے کہ امریکا نے تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کے چوالیس کروڑ ڈالرکے دو سودوں کی منظوری دی ہے۔ جس پر چین نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔