یوکرینی صحافی وکٹوریا امیلینا میزائل حملے میں ہلاک

کیف (ڈیلی اردو) یوکرینی صحافی اور ناول نگار وکٹوریا امیلینا گزشتہ روز یوکرین کے شہر ڈونیٹسک میں واقع کراماتورک میں میزائل حملے میں زخمی ہوئی تھیں، جو دوران علاج چل بسیں، جبکہ حملے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 37 سالہ وکٹوریہ امیلینا کولمبیا کے مصنفین اور صحافیوں کے ایک وفد کے ہمراہ ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہی تھیں کہ اس دوران روس کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا، جس میں چار بچوں سمیت 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

روسی حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والی خاتون کو یوکرینی شہر دنیپرو کے میکنکوف اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ ہفتے کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں، حملے میں ان کی تیرویں ہلاکت ہے۔

یوکرینی ناول نگار کی ہلاکت کے حوالے سے ایک این جی او ’پین‘ جس کا مقصد ادب کے ذریعے آزادی اظہار کا دفاع کرنا ہے، اس نے فیس بُک کے ذریعے وکٹوریا امیلینا موت کی تصدیق کی ہے۔

وکٹوریا امیلینا کی زندگی اور کریئر پر نظر

یوکرین کے مغربی شہر Lviv میں پیدا ہونے والی امیلینا نے 2015 میں مصنفہ اور شاعر بننے سے قبل آئی ٹی انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، دیکھتے ہی دیکھتے ان کا نام مشہور لکھاریوں میں شمار ہونے لگا۔

وکٹوریا امیلینا کا دوسرا ناول Dom’s Dream Kingdom یا Dim dlya Doma ہے، جو2017 میں شائع ہوا تھا، جس کو کئی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا، بشمول یورپی یونین پرائز برائے ادب میں بھی شمار کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ جب روس نے یوکرین پر حملہ کیا تھا، تو امیلینا نے جنگی جرائم کی دستاویز پر کام کرنا شروع کیا، انہوں نے فرنٹ لائن کے قریب بچوں کے ساتھ بھی کام کیا۔

اسی سلسلے میں انہوں نے جنگ کے دوران یوکرین کے تمام مشرقی، جنوبی اور شمالی حصوں تک بھی رسائی حاصل کی، خاص طور پر ملک کے شمال مشرق میں ایزیوم کے قریب کپیتولیوکا گاؤں بھی پہنچ گئیں تھیں۔

گزشتہ سال امیلینا وولوڈیمیر واکولینکو کی ڈائری کا پتہ لگانے میں کامیاب ہوئی جو پیشے کے اعتبار سے ایک صحافی اور منصف بھی تھے جنہوں نے 13 کتابیں لکھیں تھیں، انہیں روسی فوجیوں نے حملے کے فوراً بعد ایزیوم شہر میں اغواء کر کے قتل کر دیا تھا۔

واکولنکو اور امیلینا واحد ادبی شخصیات نہیں ہیں جو روس کے حملے میں ہلاک ہوئی ہیں اس قبل بھی کیف کے مضافاتی علاقے بوچا میں قدیم یونانی اور لاطینی زبان کے ایک معروف مترجم اولیکسینڈر کسلیوک کو مبینہ طور پر روس کی جانب سے دارالحکومت پر قبضہ کرنے کی کوشش کے دوران ان کے گھر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

جنوبی یوکرین میں واقع کھیرسن میں میکولا کولش کھیرسن میوزیکل اینڈ ڈرامہ تھیٹر کے چیف ڈائریکٹر یوری کرپٹینکو کو اس وقت پھانسی دے دی گئی جب انہوں نے ایک کنسرٹ میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا۔

سابق بیلے ڈانسر اور ڈانس ٹیچر اولیکسینڈر شاپووال کو ستمبر 2022 میں ڈونیٹسک میں ایک لڑائی کے دوران گولہ باری سے ہلاک ہوگئے تھے۔ پاشالی ایک اداکار اور ٹی وی پریزینٹر ہیں، جو کیف کے مضافاتی علاقے ارپن میں اس وقت مارا گیا جب یہ علاقہ بمباری کی زد میں آیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں