باڑہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی دور افتادہ وادی تیراہ میں مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر کے گھر پر فائرنگ ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وادی تیراہ برقمبرخیل نرہاو میں گزشتہ رات پاکستان مسلم لیگ (ن) فاٹا صدر فقیر محمد آفریدی کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ تاہم جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ گھر کے باہر کھڑی گاڑی اور دیگر سامان کو شدید نقصان پہنچا۔
مسلم لیگ (ن )کے صوبائی نائب صدر حاجی ظاہر شاہ آفریدی، فاٹا کوآرڈینیٹر عمران آفریدی ضلعی صدر اصغر خان آفریدی اور تحصیل باڑہ صدر ملک عابد فیض آفریدی نے وادی تیراہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) فاٹا صدر فقیر محمد آفریدی کے گھر پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ مذمت کی اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس سمیت دیگر سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث عناصر کے خلاف فوری طور پر کاروائی کرکے کیفرکردار تک پہنچائے۔
لیگی رہنماؤں نے خیبر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی اور سیکورٹی فورسز سے نوٹس لینے اور ملوث عناصر کو جلد از گرفتاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا بصورت دیگر واقع کے خلاف بھرپور تحریک چلائی جائے گی۔