میران شاہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ویلج کونسل کے چیئرمین ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق
تحصیل میرعلی کے علاقے عیدک میں خدری کے مقام پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے جمیعت علمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے ویلج کونسل تھری کے چیئرمین مولانا رحم راشد کو ہلاک کر دیا۔
ملزمان واردت کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے ملزموں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔