عراق: بغداد سے اسرائیلی خاتون محقق اغوا

تل ابیب (ڈیلی اردو) اسرائیل کے وزیراعظم کے دفتر نے عراق میں اسرائیلی خاتون محقق کے اغوا کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ خاتون محقق کے اغواء میں عراق میں ایران نواز ملیشیا ملوث ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی خاتون محقق کو گزشتہ مارچ میں بغداد کے کرد ٹاؤن سے اغوا کیا گیا، اس خاتون محقق کے پاس روسی شہریت بھی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم دفتر نے مزید کہا کہ خاتون تحقیقی کام کیلئے روسی پاسپورٹ پر عراق میں داخل ہوئی تھی۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے کہا کہ خاتون محقق کا اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے تعلق نہیں ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے کہا کہ خاتون محقق کی بازیابی کیلئے روس اور امریکا کے سفارتی چینلوں سے رابطے میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں