پشاور: مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین اور ایک بچی پراسرار طور پر لاپتا

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی حکومت پشاور میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین اور بچی پراسرار طور پر لاپتا ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ پشاور کے علاقہ زرگرآباد میں پیش آیا جہاں 2 خواتین اور بچی پراسرارطور پرلاپتا ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق خواتین اور بچی کی گمشدگی کا روزنامچہ تھانا یکہ توت میں درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ لاپتا ہونے والے تینوں افراد کا تعلق مسیحی برادری سے ہے اور وہ قوت سماعت و گویائی سے محروم ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین بچی کو لے کر بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے پیسے لینے گھر سے نکلی تھیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں