8

چین: سکول میں چاقو سے حملہ، 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے جنوب مشرقی صوبے کوانگ تونگ (Guangdong ) کے ایک سکول میں چاقو سے کیے گئے حملے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لیانجینگ شہر کے کنڈرگارٹن سکول میں ایک شخص نے گھس کر اندھا دھند چاقو کے وار کیے ، جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ایک بچہ زخمی بھی ہوا۔

مقامی انتظامیہ کی ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 2 والدین، ایک استاد اورتین طالب علم شامل ہیں۔

واقعہ کے 20 منٹ بعد 25 سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس اگست میں جنوب مشرقی چین میں ایک چاقو بردار شخص نے کنڈر گارٹن میں داخل ہو کر تین افراد کو ہلاک اور چھ کو خمی کر دیا تھا۔

چین میں بڑے پیمانے پر پرتشدد جرائم کم ہی ہوتے ہیں ، یہاں شہریوں کے آتشیں اسلحہ رکھنے پر سختی سے پابندی ہے، لیکن حالیہ برسوں میں چاقو زنی کی کئی وارداتیں ہوئی ہیں۔

خصوصاً کنڈرگارٹن اور سکول کے طلبہ کو نشانہ بنانے کے جاں لیوا حملے ملک بھر میں ہوئے ہیں، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ معاشرے سے انتقام لینے کے خواہش مند افراد کی طرف سے یا ساتھ کام کرنے والے افراد سے پیدا ہونے والی شکایات کی بنا پر کیے گئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں