پیانگ یانگ (ڈیلی اردو) شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل جاپان کے مشرقی سمندر میں گرا۔
رپورٹس کے مطابق بیلسٹک میزائل نے ایک گھنٹے سے زائد پرواز کی جس کے بعد وہ سمندر میں گرا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بیلسٹک میزائل 74 منٹ تک فضا میں رہا جس کا وقت مارچ اور اپریل میں ٹیسٹ کیے گئے میزائلوں سے چند منٹ زیادہ ہے۔
اس حوالے سے جنوبی کوریا نے ردعمل میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل تجربہ سنگین اشتعال انگیزی ہے۔
جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل تجربہ جزیرہ نما کوریا کے امن و سلامتی کے لیےخطرہ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کِم جونگ اُن کی بہن کِم یو جونگ نے امریکی جاسوس طیارے کا شمالی کوریا کی فضائی حدود میں 8 مرتبہ داخل ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔