کراچی (ڈیلی اردو) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ایران کے قونصل جنرل حسن نورین کی ملاقات ہوئی ہے جس میں اس سال سندھ سے زائرین کو بذریعہ بس اور اپنی گاڑیوں میں ایران جانےکی اجازت دینے پر اتفاق ہوا ہے۔
Karachi (July 13th, 2023) Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah meets with Iranian Consul General Mr Hassan Nourian here at CM House. pic.twitter.com/Tl4wWwYaAB
— Sindh Chief Minister House (@SindhCMHouse) July 13, 2023
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق یہ بسیں اور گاڑیاں کراچی سے چاہ بہار براستہ سڑک جائیں گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ سے ایران کے قونصل جنرل حسن نورین اور قطر کے قونصل جنرل مشال محمد اے اے الانصاری نے علیحدہ عیلحدہ ملاقاتیں کیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا ایران کے قونصل جنرل سے ملاقات میں کہنا تھا کہ سندھ تا ایران بذریعہ سڑک سفر کرنے سے دوطرفہ سیاحت میں اضافہ ہوگا۔
وزیر اعلی ہاؤس کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ایران کے قونصل جنرل حسن نورین کی سربراہی میں 4 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی ۔
ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات میں صحت اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں مل کر کام کرنے اور تھیلیسیما، امراض قلب اور دیگر امراض کے سندھ میں ماہرین کا ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا۔
ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سندھ کے طبی ماہرین ایران کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
اس کے علاوہ ملاقات میں اس سال سندھ سے ایران زائرین کو بسوں اور اپنی گاڑیوں میں جانے کی اجازت دینے پر وزیراعلیٰ اور ایرانی قونصل جنرل کا اتفاق ہوا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ یہ بسیں اور گاڑیاں کراچی سے چابہار بذریعہ سڑک سے جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ سے درخواست کریں گے کہ کراچی تا چابہار راستہ کھولنے کیلئے بات کریں۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ تا ایران بذریعہ سڑک جانے کیلئے طریقہ کار بنانے کے حوالے سے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت بھی جاری کی، ملاقات میں ایرانی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ زائرین کو باہر لے جانے کیلئے 3000 بسوں کی ضرورت ہے۔