16

ہندو لڑکیوں کا معاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہندو لڑکیوں کا معاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے مبینہ اغوا کی رپورٹ طلب کرنے کے جواب میں وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ ہندو لڑکیوں کے اغوا کا معاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ یہ مودی کا بھارت نہیں جہاں اقلیتوں سے ناروا سلوک کیا جاتا ہےبلکہ یہ عمران خان کا نیا پاکستان ہے، یہاں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔

وزیراطلاعات فواد چودھری نےسشما سوراج کو کہا کہ اُمید ہےآپ بھارتی اقلیتوں کےحقوق کےمعاملہ پر بھی ایسا ہی ردعمل دیں گی۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نےبھارتی ہائی کمشنرسے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کےاغوا کے واقعہ کی رپورٹ طلب کی تھی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں