کالعدم جماعت الاحرار کا اہم کمانڈر ’مست ملنگ‘ افغانستان میں ہلاک

پشاور (ڈیلی اردو) کالعدم جماعت الاحرار کا اہم کمانڈر محمد عرف مست ملنگ افغانستان میں ہلاک ہو گیا۔

کالعدم تنظیم کا کمانڈر محمد عرف مست ملنگ افغانستان کے علاقے پکتیکا میں مارا گیا، اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں کہ محمد عرف مست ملنگ کیسے ہلاک ہوا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اپر کوہستان کے علاقے داسو میں دیامر بھاشا ڈیم کی سائٹ پر کام کرنے والے چینی باشندوں پر دہشتگرد حملےکا ماسٹر مائنڈ طارق بھی افغانستان میں مارا گیا تھا۔

14 جولائی 2021 کو اپرکوہستان کے علاقے داسو میں پیش آنے والے واقعے میں دیامر بھاشا ڈیم کی سائٹ پر کام کرنے والے 9 چینی باشندوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

افغان خبر رساں ادارے کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا سرغنہ طارق افغانستان کے صوبے کنڑ میں ہلاک ہوا

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں