14

بلوچستان میں کبڈی کے مایہ ناز کھلاڑی موجود ہیں: کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل وقار چوہدری

سبی (طاہر علی سے) کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل وقار احمد چوہدری نے کہا ہے کہ سبی میں کبڈی کاٹیلنٹ دیکھ کر خوشی ہوئی کبڈی میرا پسند دیدہ کھیل ہے میں کبڈی کے شائقین اور ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے سبی جیسے شہر میں کبڈی جیسے کھیل کو فروغ دے رہے ہیں سبی اسکاؤٹس کبڈی سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ میں اپنا رول پلے کرے گا محب وطن شہری اور نوجو ان ملک وقوم کا قیمتی سرمایہ ہیں جن کی فلاح وبہبود کیلئے تمام وسائل کا استعمال کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار جشن سبی میلے کے سلسلے میں آل پاکستان کبڈی ٹونارمنٹ کے فائنل کے موقع پر کھلاڑیوں اور شائقین کبڈی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع ونگ کمانڈر سبی لیفٹیننٹ کرنل ضیا اللہ ، چےئرمین اسپورٹس کمیٹی سبی میلہ و ڈویژنل ڈائریکٹر ترقیات سبی راجہ وقار الزمان کیانی ، ممبر سردار دین محمد مری ، حاجی محمد خان سیلاچی ، اسپورٹس آفیسر سبی ایاز احمد داجلی ، انٹر نیشنل فٹ بالر سید ذوالفقار علی شاہ ، میر عبدالکریم لونی ، میر عنایت مرغزانی ایڈووکیٹ ، ملک ساجد بنگلزئی ، بابائے مزدور حاجی عبدالفتاح ، سعد اللہ خان خجک ، ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن سبی کے بانی قادر بخش لونی ، صدر آزاد خان مرغزانی ، جنرل سیکرٹری اسد اللہ سیلاچی ، چےئرمین عبدالجبار سیلاچی ، وائس چےئرمین محمد صدیق لونی ، نائب صدر علی گل خجک ، ڈپٹی سیکرٹری ماسٹر بختیار مرغزانی ، فنانس سیکرٹری حیدر خان ، پریس سیکرٹری زاہد ہاشم سیکرٹری مولابخش مرغزانی ، میر بہاول خان ، معاز لونی ، سبی پریس کلب کے سینئر نائب صدر میر سلیم گشکوری، جنرل سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق، سرپرست اعلیٰ میاں محمد یوسف، سینئر جوائنٹ سیکرٹری سید طاہر علی کے علاوہ شائقین کبڈی و قبائلی سیاسی عوامی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی قبل ازین آل پاکستان کبڈی چمپئن ٹورنامنٹ بسلسلہ جشن سبی بحاری گروؤنڈ میں ضلعی انتظامیہ سبی کے تعاون سے ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن سبی کے زیر اہتمام فائنل مقابلہ خان خدائیداد خان اور پیر سخی صالم شاہ بخاری کبڈی کلب کے درمیاں کھیلا گیا جس میں مہیم خان خجک اور میر حسن سیلاچی نے سرانجام دئیے کمپےئرنگ کے فرائض حاجی محمدحیات مغل نے سرانجام دئیے دونوں جانب سے شانداز کھیل کا مظاہرہ کیا گیا سخت مقابلے کے بعد دو ایک سے پیر سخی صالم شاہ بخاری کبڈی کلب نے آل پاکستان جشن سبی کبڈی چمپئن کا اعزاز حاصل کیا تقسیم انعامات کے موقع پر ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن سبی کے بانی قادر بخش لونی نے کبڈی کے کھیل اور کھلاڑیوں کو درپیش مسائل اور ٹورنامنٹ میں کمیٹی کو درپیش مشکلات کے بارے میں تفصیلی آگہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ جشن سبی کے موقع پر ایسے قدیمی کھیلوں کو فروغ دینے میں ضلعی انتظامیہ اور اسپورٹس کمیٹی نے کبڈی کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی فنڈز کی کمی کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم ٹورنامنٹ کو کامیاب بنایا گیا اس موقع پر کھلاڑیوں و شائقین کبڈی سے کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل وقار احمد چوہدری و راجہ وقار الزماں کیانی ودیگر نے کہا کہ کبڈی کا کھیل قدیم ترین اور پوری دنیا میں کھیلا جاتا ہے اس کھیل میں کھلاڑی کی محنت سے رنگ لاکر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جاتا ہے کبڈی کا کھیل میرا پسنددیدہ کھیل ہے جس کو دیکھ کر خوشی محسوس کرتا ہوں سبی میں کبڈی کے کھیل اور کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ شائقین کا جوش وجذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ سبی میں بھی کبڈی کا کھیل مقبول ہے کبڈی سمیت دیگر کھیلوں میں دلچسپی لے کر نوجوان نسل منشیات ،اور دہشت گردی جیسی لعنت سے دور رہ کر پاکستانی کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے سبی اسکاؤٹس کبڈی سمیت دیگر کھیلوں کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرے گا اور ایسے کامیاب ایونٹ منعقد کرکے کھیل اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ شائقین کو بھی بہتر کھیل دیکھنے کے مواقع فراہم کرنے میں اپنا رول پلے کرے گے محب وطن شہری نوجوان ملک وقوم کی درست سمت میں راہنمائی کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے ہمارا ساتھ دیں ملک دشمن امن دشمن قوتوں کو ناکام بنانے کے لئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو مل کر ناکام بنائیں گے۔

ٹورنامنٹ کمیٹی کی جانب سے ونر ٹیم کو ٹرافی اور 40 ہزار روپے نقد جبکہ رنر آپ ٹیم کو ٹرافی اور 15 ہزار روپے نقد انعامات سے نوازہ گیا جبکہ مہمانوں کو خصوصی یاد گاری شیلڈز تحفہ کے طور پر دی اس موقع پر سبی اسکاؤٹس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں