واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا نے مشرق وسطیٰ میں عسکری قوت مزید مضبوط کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ترجمان سبرینا سنگھ نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں اضافی ایف 16 اور ایف 35 طیارے بھیجے گا۔
یہ اضافی لڑاکا طیارے بحری جنگی جہاز کے ساتھ بھیجے جائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق عسکری قوت میں اضافہ آبنائے ہرمز اور اطراف کے علاقوں کی نگرانی کیلئے کیا جا رہا ہے۔
جبکہ اہم آبی گزرگاہوں پر کمرشل جہازوں کو ایران سے درپیش خطرات کے پیش نظر فوجی موجودگی بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔