لاہور سمیت پنجاب میں محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فوج اور رینجرز طلب

لاہور (ڈیلی اردو) پنجاب حکومت نے محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے یکم سے 10 محرم تک فوج اور رینجرز کو طلب کرنے سمیت 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا۔

پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے تقدس اور امن و امان کے لیے بڑے فیصلے کیے ہیں۔

ذرائع کابینہ کمیٹی پنجاب کے مطابق پنجاب بھر میں یکم محرم سے 10 محرم تک فوج اور رینجرز کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کابینہ کمیٹی پنجاب کے مطابق حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر رینجرز اور فوج تعینات ہوگی۔

پنجاب بھر میں 9ویں اور 10ویں محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جبکہ فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو نظر بند رکھے جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کابینہ کمیٹی کے مطابق اشتعال انگیزی اور مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف فوری مقدمات درج کرکے گرفتار کیا جائے گا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں