4

شمالی کوریا کا جاپان کے ساحل کے قریب بیلسٹک میزائل کا تجربہ

ٹوکیو (ڈیلی اردو/رائٹرز) جاپان کے وزیر اعظم ہاؤس نے اپنے ایک بیان میں شبہ ظاہر کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے جاپانی سمندری حدود کے قریب بیلسٹک میزائل فائر کیا گیا ہے۔

جنوبی کورین خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیا گیا میزائل کورین اور جاپانی پیننسولا کے درمیان گرا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے میزائل فائر کرنے کا واقعہ، 1980 کے بعد پہلی مرتبہ امریکا کی نیوکلیئر بیلسٹک میزائل سے لیس آبدوز کے جنوبی کوریا میں چکر لگانے کے بعد پیش آیا ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل شمالی کوریا کی جانب سے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل واسونگ 18 کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے اسے امریکا اور اس کے اتحادیوں کیلئے وارننگ قرار دیا گیا تھا۔

دوسری جانب ایک امریکی فوجی کی جانب سے شمالی کوریا کی سرحد عبور کرنے کے بعد اس کے خلاف ادارتی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی فوجی شمالی کوریا کی تحویل میں ہے، فوجی کے سرحد عبور کرنے کے واقعے سے دونوں ممالک کے درمیان ایک نیا تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں