لاہور (نمائندہ ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے محرم الحرام میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی ناکام بنادی، راولپنڈی میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیموں کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی پنجاب نے خفیہ اطلاع پر راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ جو محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں داعش، تحریک طالبان پاکستان اور بلوچ لبریش آرمی سے ہے۔#CTD #Rawalpindi #Muharram
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) July 20, 2023
سی ٹی ڈی پنجاب کے حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر راولپنڈی میں کارروائی کی گئی جس میں 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، جو محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں داعش، تحریک طالبان پاکستان اور بلوچ لبریش آرمی سے ہے، دہشت گرد راولپنڈی میں خطرناک منصوبہ بندی کررہے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹو نیٹرز، حفاظتی فیوز اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناحت اجمل امین، فیروز، حامد بشیر اور اویس شاہ کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔