اسلام آباد (ڈیلی اردو) ایف اے ٹی ایف کا ایشیاء پیسیفک گروپ کل پاکستان پہنچے گا۔ وفد 26 سے 28 مارچ تک پاکستان میں قیام کرے گا۔ پاکستان اور ایف اے ٹی ایف ایشیاء پیسیفک گروپ کے درمیان باقاعدہ مذاکرات 26 مارچ سے شروع ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا وفد وزارت خزانہ، ایف آئی اے، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک، وزارت داخلہ، ایس ای سی پی حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔ مذاکرات میں جعلی اکاؤنٹس اور مشکوک ٹرانزیکشنز کے خلاف کارروائیوں پر ایف اے ٹی ایف کو بریفنگ دی جائے گی۔ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے بھی ایف اے ٹی ایف کو بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق مشتبہ ٹرانزیکشنز پر حکومتی اقدامات پر ایشیاء پیسیفک گروپ کو بریف کیا جائے گا۔ پاکستان میں 2017ء کے مقابلے میں 2018ء میں مشتبہ ٹرانزیکشنزمیں 57 فیصد اضافہ ہوا ہے۔