نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی پولیس نے ریاست اتر پردیش سے 74 روہنگیا مسلمانوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتاری کا جواز ان کی غیرقانونی رہائش بتایا گیا ہے، روہنگیا انسانی حقوق گروپ نے گرفتار افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاست کے 6 شہروں اور اضلاع سے حراست میں لیا گیا ہے۔ انہیں بھارت میں غیرقانونی قیام پر گرفتار کیا گیا۔
#UP Police arrests 74 #Rohingyas residing illegally in state
The ATS teams raided six districts of UP, which included Saharanpur, Meerut, Hapur, Ghaziabad, Aligarh and Mathura.https://t.co/jkHxNXopzF
— The Times Of India (@timesofindia) July 24, 2023
روہنگیا انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ گرفتار روہنگیا مسلمان دس سال سے ان علاقوں میں رہ رہے تھے، محنت مشقت کرکے گزر بسر کر رہے تھے اور صرف پناہ کے طالب تھے۔
یاد رہے کہ میانمار کی فوج کے مظالم سے جان بچانے کے لیے2017 میں لاکھوں روہنگیا مسلمان فرار ہو کر بنگلہ دیش اور بھارت آگئے تھے، گذشتہ سال کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں 18 ہزار روہنگیا موجود ہیں۔