برسلز (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) افریقی ملک نائیجر میں فوجی بغاوت اور صدر محمد بازوم کی حکومت کا تختہ اُلٹنے کے بعد یورپی یونین نے نائیجر کے لیے مالی امداد اور سیکیورٹی تعاون معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
EU suspends budget support, security cooperation with Niger https://t.co/tJqcgWyb6h pic.twitter.com/MkH9f0POMx
— Reuters (@Reuters) July 29, 2023
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نائیجر کو مالی امداد کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی سے متعلق تمام اقدامات کو بھی فوری طور پر غیر معینہ مدت کے لیے معطل کیا جارہا ہے۔
یورپی یونین، امریکا اور دیگر ممالک نے صدر محمد بازوم کی غیر مشروط رہائی اور ملک میں جمہوری نظام کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ فوج نے بدھ کو بغاوت کرتے ہوئے صدر محمد بازوم کی حکومت کا تختہ الٹ کر جنرل عبدالرحمانے تیانی کو سربراہ مملکت بنانے کا اعلان کیا تھا۔