بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں فوجی نے خودکشی کرلی

سری نگر (ڈیلی اردو/کے ایم ایس) بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں فوج کے ایک اہلکار نے خودکشی کرلی، اہلکار کی شناخت مہیش کمار کے نام سے ہوئی۔

سری نگر سے کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق ضلع بڈگام کے فوجی کیمپ میں راشٹریہ رائفل سے تعلق رکھنے والے بھارتی فوجی نے اولڈ ایئر فیلڈ ٹرانزٹ کیمپ ایریا میں واقع واش روم میں جاکر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی۔

کے ایم ایس کے مطابق 2007 سے اب تک مقبوضہ وادی میں 575 بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں