جنوبی کوریا میں چاقو حملہ، ایک شخص ہلاک، 13 زخمی

سیئول (ڈیلی اردو) جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کے جنوب میں واقع قریبی شہر سیونگ نیم میں جمعرات کو ایک کار سوار شخص نے اپنی کار پیدل چلنے والوں کے درمیان لے جاکر ان پر چاقو سے حملے سے کیے، جس کے نتیجے ایک شخص ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مشتبہ شخص کے چاقو حملے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ چار افراد حملہ آور کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوئے۔

جنوبی کوریا کی یون ہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق پولیس نے ملزم کو واقعہ کی اطلاع ملنے کے کچھ ہی دیر بعد گرفتار کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ حملے کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سیئول میں ایک اور چاقو زنی کے واقعہ میں ایک شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں