لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کا مقامی رہنما ہلاک

لکی مروت (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے جنرل کونسلر مفتی خیر زمان صدیقی ہلاک ہوگئے۔

نمائندہ ڈیلی کے مطابق لکی مروت کے نواحی گاؤں عباسہ خٹک میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے مفتی خیر زمان صدیقی کو ہلاک کر دیا اور حملہ آور فرار ہوگئے ہیں۔

پولیس نے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں