پشاور: بڈھ بیر میں پولیس موبائل پر فائرنگ، ایک اہلکار ہلاک، افسر سمیت دو اہلکار زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی حکومت پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پولیس موبائل پرفائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل یار محمد ہلاک جبکہ سب انسپکٹر فرید خان اور ہیڈ کانسٹیبل غلام حسین شدید زخمی ہوا۔

لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان پولیس موبائل پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ابتدائی طور پر کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں