کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں قومی پرچم کے اسٹال پر دستی بم کے حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
#Just_In : At least three people were injured when unknown men hurled a grenade at Rehri #ریڑھی on Joint Road #Quetta selling #Pakistani flags in connection with upcoming Independence Day 14th August, #Balochistan https://t.co/20DuJcVqWc pic.twitter.com/rqxZTC7O15
— ???????? (@Info_Balochistn) August 9, 2023
کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر پولیس پر دستی بم حملہ سے کیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشن زوہیب حسن کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس کے جوان معمول کے گشت پر تھے۔
انہوں نے بتایا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے دستی بم پھینکا، حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمی افراد کی شناخت طلحہ، مدیحہ، مدہو، نجیب اللہ، جلال الدین اور سردار کے ناموں سے ہوئی ہے، تمام زخمیوں کو ٹراما سینٹر میں زیر علاج ہیں۔
ایس ایس پی آپریشن کے مطابق موقع پر پولیس اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، حملہ آوروں کا تعاقب جاری ہے، جلد گرفتار لیا جائے گا۔
پولیس حکام کے مطابق 14 اگست کے حوالے سے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، شہر میں سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار موجود ہیں، سرویلنس اور گشت کا سلسلہ جاری ہے۔