لبنان کے وزیر دفاع قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

بیروت (ڈیلی اردو) لبنان کے وزیر دفاع قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، ان کی گاڑی پر متعدد گولیاں داغی گئیں لیکن وہ محفوظ رہے۔

لبنانی میڈیا رپورٹ کے مطابق آج وزیر دفاع موریس سلیم پر بیروت کے مشرقی علاقے جثرالباخا میں قاتلانہ حملہ ہوا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق وزیر دفاع کی گاڑی پر متعدد فائر کیے گئے لیکن وہ محفوظ رہے اور اس وقت ایک محفوظ مقام پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ٹھیک ہوں، میری گاڑی کے پچھلے شیشے پر گولیاں لگی ہیں۔

موریس سلیم ستمبر 2021 سے وزیر دفاع ہیں، وہ لبنانی فوج کے ریٹائرڈ بریگیڈیئر جنرل ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں