کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں یوم آزادی کی مناسبت سے جھنڈے فروخت کرنے والی دکان پر دستی بم حملے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔
As per initial reports, it was a grenade attack, at least three people were injured, #Moti Ram Road, a busiest street in the city for selling national flags and badges during the Independence Day celebrations.#Quetta #Balochistan https://t.co/Jbn4Lxh41x
— ???????? (@Info_Balochistn) August 10, 2023
تفصیلات کے مطابق یہ حملہ کوئٹہ کے علاقے موتی رام روڈ پر واقع ایک دکان پر ہوا، دھماکے کی آواز سے خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں میں افراتفری مچ گئی، دھماکے کے سبب تین افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے اور پولیس جائے وقوع پہنچے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرکے شواہد جمع کیے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جارہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا جشن آزادی کے حوالے سے قومی پرچم اور بیجز فروخت کرنے والی دکان پر ہوا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ سمیت بعض دیگر علاقوں میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو خصوصی اقدامات کی ہدایت کردی۔
انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر یوم آزادی پرتخریب کاری اور دہشت گردی کے ذریعہ خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں، گزشتہ چند سالوں سے اگست میں دہشت گردی کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے شہر میں سیکیورٹی کے موثر اقدامات ناگزیر ہیں، پولیس اور متعلقہ ادارے اس ضمن میں خاص اقدامات کریں۔